
محترم نیو وزیٹرز
السلام علیکم ۔ آجکل کل پوری دنیا میں انٹرنیٹ سے گھربیٹھے اپنی موبائیل فون یا کمپیوٹر سے آن لائین پیسے یا ڈالرز کمانے کی ہر کسی کو ، بچے بوڑھے نوجوان اسٹوڈنٹس خواتین و حضرات کو دن رات جستجو ،لگن اور ضرورت لگی رہتی ہے۔ لیکن ان کو یہ پتہ نہیں کہ آن لائین کام کرنا ھر کسی کے بس کی بات نہیں ھے۔ آن لائین ورک یا آن لائین ارننگ کرنا جتنا مشکل ہے اتنا آسان بھی ہے۔ جو لوگ باصلاحیت اور ذھین ہیں یا جو لوگ پہلے سے آن لائین ورک کر رہے ہیں انکے لیئے یہ کام بہت آسان ہے۔
لیکن یہاں پر ایک اور بات بھی قابلِ توجہ ہے، وہ یہ کہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا کوئی کلکس کا کھیل نہیں کہ یہاں 5 اور یہاں 6 کلکس کیں اور پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں آ گئے۔ انٹرنیٹ پر کام کرنا عام زندگی میں کام کرنے جیسا ہی ہے، جیسا آپ عام زندگی میں ملازمت شروع کرتے ہیں تو آپ کو کم تنخواہ پر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے یا اپنا کام شروع کریں تو شروع میں بالکل منافع نہیں ہوتا اور محنت بہت زیادہ ہوتی ہے بالکل اسی طرح انٹرنیٹ پر کوئی بھی کام کیا جائے وہ وقت، محنت، صبر اور ایمانداری مانگتا ہے۔ پاکستان میں بہت لوگ اس وقت انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے طریقے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں اور یہاں وطنِ عزیز میں بہت سے افرا ایسے بھی ہیں جو ان معصوم لوگوں کی معصومیت اور لاعلمی سے فائدہ اٹھا کر اپنا الو سیدھا کر رہے ہیں۔ یاد رکھیے کہ کوئی بھی شخص اگر آپ کو انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کا وہ طریقہ بتا رہا ہے جس میں کام صفر اور پیسہ بے انتہا ہے تو وہ یقیناً فراڈ ہے۔
لیکن جو ھمارے بہن بھائی نئے ہیں انکو مکمل تربیت اور رھنمائی کے لیئے ھم نے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے ، جس میں ھم انٹرنیٹ کی دنیا میں نئے آنے والے خواتین و حضرات کو ٹریننگ رھنمائی دیں گے کہ انٹرنیٹ سے ارننگ کیسے اور کون کون سے طریقوں سے کیا جاتا ھے اور یہ بھی سکھائین گے کہ کون سی صلاحیتوں والے لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائین کام کرنے کے لائق ہیں اور آپکی صلاحیتوں کا ٹیسٹ اور آپکی ذھانت کا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا اور آہکو بتایا جائے گا کہ آپ میں انٹرنیٹ سے آن لائین کام کرنے کی صلاحیت ہے کہ یا نہیں ، کیونکہ بہت سی کمپنیز آن لائین ورک آفر کرتی ہیں ، لیکن انکے کام کا طریقہ اتنا مشکل ہوتا ہے کہ نئے لوگ وہ کام کر نہیں سکتے یا ایسی بھی کمپنیز ہیں جو آن لائین ورک آفر کرنے کے لیئے فیس پہلے سے وصول کرکے ، بعد میں ایسا مشکل کام لوگوں کو دیتے ہیں ،جو وہ کر ہی نہیں سکتے۔ لیکن جو لوگ ذہین اور باصلاحیت ہیں اور وہ آن لائین کام کرنے کے طریقوں سے واقف ، تجربہ کار ہوتے ہیں وہ صحیح اور آسان کام کو جوائن کرکے انٹرنیٹ سے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ ایسے خواتین وحضرات جو آن لائین ورک کرنا چاھتے ہیں، اور صحیح رھنمائی اور تربیت حاصل کرنا چاھتے ہیں ، آج ہی اپنا نام ولدیت شہر کا نام تعلیم تجربہ لکھ کر سینڈ کریں۔